Usay kehna!!!! Qasam lay lo
اسے کہنا !!!
قسم لے لو
تمہارے بعد جو ہم نے
کسی کا خواب دیکھا ہو
کسی کو ہم نے چاہا ہو
کسی کو ہم نے سوچا ہو
کسی کی آر زو کی ہو
کسی کی جستجو کی ہو
کسی کی راہ دیکھی ہو
اسے کہنا !!!
قسم لے لو
کسی کا قرب مانگا ہو
کسی کو ساتھ رکھا ہو
کسی کی آس رکھی ہو
کوئی امید باندھی ہو
کوئی دل میں اترا ہو
کوئی تم سے پیارا ہو
اسے کہنا !!!
قسم لے لو ❤
Comments
Post a Comment