most favorite urdu nazam respect ustad Ali Zaryoun
تم ثروت کو پڑھتی ہو؟
کتنی اچھی لڑکی ہو
میں جنت سے نکلا تھا
اور تم مجھ سے نکلی ہو
بات نہیں سنتی ہو، کیوں ؟
غزلیں بھی تو سنتی ہو
کیا رشتہ ہے شاموں سے ؟
سورج کی کیا لگتی ہو ؟
لوگ نہیں ڈرتے رب سے
تم لوگوں سے ڈرتی ہو ؟
آدم ؟؟ اور سدھر جائے ؟؟
تم بھی حد ہی کرتی ہو
میں تو جیتا ہوں تم میں
تم کیوں مجھ پر مرتی ہو ؟
مصرعوں میں باتیں کرنا
تم آسان سمجھتی ہو ؟
کیوں انکار کروں اِس کا ؟؟
تم اِس جسم میں رہتی ہو
پیار ہے یہ، "تبلیغ" نہیں
کس چکر میں پڑتی ہو ؟
کس نے جینز کری ممنوع ؟؟
پہنو ! اچھی لگتی ہو
کافی ہو مُلتان کی تم
اور زریون کی مستی ہو !
Comments
Post a Comment