Posts

Showing posts from February, 2022

اردو شاعری

 ٹوٹ جائیں گے بچا لے کوئی خواب نیندوں سے چرا لے کوئی ابھی روشن ہیں ان آنکھوں کے دیے اپنی راہوں میں جلا لے کوئی وقت نے چھوڑ دیا ہے پیچھے قافلہ ساتھ ملا لے کوئی ہم ہیں سامان سمیٹے بیٹھے دے کے آواز بلا لے کوئی کورے کاغذ کی طرح آئیں گے جو بھی من چاہے لکھا لے کوئی مہ کشی کفر سمجھتا ہوں میں اور چاہے جو پلا لے کوئی میرے اپنے تو نہیں مانیں گے چلو اب غیر منا لے کوئی مجھ کو تعمیر نہیں کر سکتا میرا ملبہ ہی اٹھا لے کوئی اپنی نیندوں سے تو ڈر لگتا ہے اپنی نیندوں میں سلا لے کوئی یونہی بے کار بکے جاتا ہوں آج اپنی ہی سنا لے کوئی پھر اسی ڈر سے کسی کا نہ ہوا مجھے پھر سے نہ گنوا لے کوئی .❤️